فیصل آباد : بابا گورنانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے ننکانہ صاحب آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے وفد نے زرعی یونیورسٹی کے دورہ کے دوران ثقافتی کھیل نیزہ بازی کے مقابلے دیکھے

فیصل آباد : بابا گورنانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے ننکانہ صاحب آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے وفد نے زرعی یونیورسٹی کے دورہ کے دوران ثقافتی کھیل نیزہ بازی کے مقابلے دیکھے

فیصل آباد : بابا گورنانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے ننکانہ صاحب آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے وفد نے زرعی یونیورسٹی کے دورہ کے دوران ثقافتی کھیل نیزہ بازی کے مقابلے دیکھے

فیصل آباد: بابا گورنانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے ننکانہ صاحب آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے وفد نے زرعی یونیورسٹی کے دورہ کے دوران ثقافتی کھیل نیزہ بازی کے مقابلے دیکھے۔ صوبائی وزیربرائے وزیر اعلی معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ‘ ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی‘ آر پی او غلام محمود ڈوگر‘ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف و دیگر افسران و عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے سکھ یاتریوں کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ سکھ یاتریوں کے وفد نے نیزہ بازی کے مقابلوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے دیہی و ثقافتی کھیلوں کے فروغ کے لئے زرعی یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ شعبہ زراعت میں تحقیق و ترقی کے لئے زرعی یونیورسٹی کا کردار مثالی جسے عالمی سطح پر بھی اہم مقام حاصل ہے ۔ صوبائی وزیر وزیر اعلی معائنہ ٹیم محمداجمل چیمہ نے سکھ یاتریوں کے دورہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے کرتار پور راہداری کا منصوبہ بڑی تیزی سے مکمل کیا ہے جس سے سکھ یاتریوں کو بے حد سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے جو ترقی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے جن کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے لئے یکساں نوعیت کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی‘ آر پی او غلام محمود ڈوگر اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے سکھ یاتریوں کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ڈویژنل انتظامیہ اور زرعی یونیورسٹی کی سروسز سے آگاہ کیا اور کہا کہ غیرملکیوں کی عمدہ مہمان نوازی پاکستانیوں کا شیوہ ہے۔ سکھ یاتریوں کے وفد نے کہا کہ انہیں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کرکے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے میزبانوں کے پیار و محبت اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔ بعدازاں سکھ یاتریوں کے وفد نے زرعی یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں سردار جوگندر سنگھ فاؤنٹین اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ خوشگوار یادیں لے کر واپس جارہے ہیں۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »