پاؤ بھاجی

پائو بھاجی صحت بخش سبزیوں اور مسالوں کے امتزاج سے بنی بھارت کی ایک کلاسیکی اور لذیذ ڈش ہے جسے نرم ڈبل روٹی یا بن کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ اپنے منفرد ذائقے اور توانائی سے بھرپور خواص کے باعث یہ ڈش برصغیر میں بے حد مقبول ہے۔ عوام میں خاص طور پر مقبول پائو بھاجی بھارتی شہر ممبئی اور دیگر علاقوں میں گلی محلوں میں خوانچوں اور ٹھیلوں پر فروخت کی جاتی ہے۔

 اجزاء

    • چاٹ مسالاایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • بڑی الائچیدو عدد
    • زیرہایک چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیاایک چائے کا چمچ
    • پانیایک لیٹر
    • مٹرایک کپ
    • گاجریںایک کپ
    • آلو، کٹے ہوئےچار سے پانچ عدد
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • مکھندو کھانے کے چمچ
    • پیاز باریک کٹی ہوئیایک عدد
    • تیلایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں باریک کٹی ہوئیتین عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئےدو عدد
    • ہلدی، پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹآدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئیایک چٹکی
    • پانیحسبِ ضرورت
    • فوڈ کلرایک چائے کا چمچ
    • دھنیاسجاوٹ کے لئے
    • لیموںایک عدد
    • مکھنایک چائے کا چمچ
    • دھنیاایک چائے کا چمچ
    • ڈبل روٹی یا بنحسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک گرائنڈر میں چاٹ مسالا، پسا ہوا زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، بڑی الائچی، ثابت دھنیا اور دارچینی ڈال کر اسے پیس لیں۔
  • اب ایک برتن میں مٹر، آلو، گاجریں اور نمک ڈال کر اسے ابلنے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب ان ابلی ہوئی سبزیوں کو ایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح کچل لیں۔
  • اب ایک برتن میں مکھن ڈال کر اسے گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈالیں اور برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں تیل ڈالیں، ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں، پھر اس پر ڈھکنا دے کر 5 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
  • اب ڈھکنا ہٹائیں اور تمام آمیزے کو اچھی طرح کچل لیں پھر اس میں پہلے سے کچلی ہوئی سبزیوں کو شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی ہلدی، لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی کالی مرچ، پانی اور پسا ہوا مسالا ڈالیں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا فوڈ کلر ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں، پھر اس پر ہرا دھنیا چھڑکیں اور تھوڑا سا لیموں نچوڑ دیں۔
  • اب ایک برتن میں تھوڑا سا مکھن لگائیں اور اس پر ہرا دھنیا چھڑک لیں۔
  • مزیدار پائو بھاجی تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »