ڈپٹی کمشنر محمد علی۔۔۔۔۔پیکر خدمت

ڈپٹی کمشنر محمد علی۔۔۔۔۔پیکر خدمت

ڈپٹی کمشنر محمد علی۔۔۔۔۔پیکر خدمت

تحریر۔۔۔سبحان علی

موجودہ حکومت نے پائیدار اور حقیقی ترقی کے عمل اور عوامی ریلیف کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے ہمہ نوعیت کے انتظامات اقدامات کئے ہیں جن میں ضلعی سطح پر باصلاحیت اور پر عزم افسران کی تعیناتی بھی شامل ہے تاکہ میرٹ کی بالادستی‘ قانون کی عملداری اور فرض شناسی کے کلچر کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بددیانتی اور ہر قسم کی کرپشن کی سختی سے حوصلہ شکنی ہو سکے۔

اس ضمن میں ضلع فیصل آباد کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد علی کی تعیناتی حکومت پنجاب کا بہترین فیصلہ ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی جس متحرک انداز میں سرکاری فرائض انجام دینے شروع کئے ہیں اس سے ان کی عوامی خدمت و ضلعی ترقی میں گہری دلچسپی ار محکمانہ سروسز کے معیار میں اضافہ کرنے سے متعلق ان کا گرانقدر مشن صاف عیاں ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے 14۔ اکتوبر 2019 ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا اور ایک ماہ کے مختصر عرصہ میں ان کی بہترین انتظامی صلاحیتیں سامنے آئی ہیں جو کہ اس ضلع کی انتظامی و ترقی کے لئے خوش قسمتی کی علامت ہے۔ فیصل آباد یہ نئے ڈپٹی کمشنر پرائم منسٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد سے براہ راست اس ضلع میں تعینات ہوئے ہیں جنہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ بطور پرنسپل سٹاف آفیسر خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ عوامی خدمت و قومی ترقی کے سلسلے میں وزیر اعظم کے ویژن سے اچھی طرح واقف ہیں اوران میں پاکستانی قوم کو مسائل کے اندھیروں سے نکالنے اور ایک خوشحال و مہذب قوم بنانے کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کے نصب العین اور پختہ ارادوں پر عملدرآمد کرنے کی بھر پور صلاحیتیں اور عزم و ہمت موجود ہے۔

وہ مقامی سیاسی قیادت اور پریشر گروپس کو ساتھ لے کر چلنے کا بھی ہنر جانتے ہیں اور محکمانہ ورکنگ ریلیشن شپ قائم رکھنے میں بھی پر اعتماد ہیں یہی وجہ ہے کہ انتظامی و ترقیاتی امور میں صحیح سمت بڑھتے ہوئے قوموں کے اچھے نتائج حاصل ہونے کی توقع ہے۔ سرکاری ادارے اگر خلوص نیت اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیں تو نہ صرف عوامی مسائل میں کمی آتی ہے بلکہ عوام کا ان اداروں پر اعتماد بھی مضبوط ہوتا ہے۔

مقامی سطح پر حکومتی اداروں کی اصلاح اور ان پر عوام کے اعتماد کی بحالی ضلعی انتظامیہ انتظامی نگرانی کے فرائض انجام دینے پڑتے ہیں جن میں کامیابی کے لئے معاملہ فہم اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل ضلعی سربراہ (ڈپٹی کمشنر) ناگزیر ہے۔ ملک کے تیسرے اور صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کے سرکاری و انتظامی معاملات چلانے کے لئے محمد علی جیسے پرعزم اور باصلاحیت ڈپٹی کمشنر کی ضرورت ہوتی ہے جنہوں نے مختصر عرصہ میں نہ صرف فیصل آباد کے تہذہبی و ثقافتی کلچر کو سمجھا ہے بلکہ عوامی مسائل کے حل‘سرکاری اداروں کی کارکردگی کے معیار میں اضافہ اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے انتظامی معاملات کو نئی جہت دی ہے۔سرکاری فرائض کی ادائیگی میں ڈپٹی کمشنر محمد علی کے انداز خدمت کا اہم پہلو عوام سے مسلسل رابطہ ہے

اس مقصد کے لئے وہ بلاناغہ روزانہ اپنے دفتر سے نکل کر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے باہر میز کرسی لگا کر عوام کے مسائل سنتے اور ان کی درخواستیں وصول کرکے داد رسی کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کرتے ہیں جو ایک خدا ترس‘ہمدرد اورجذبہ خدمت سے سرشار آفیسر کی شاندار مثال ہے۔ عوامی خدمت کے لئے روزانہ دفتر سے باہر دستیاب رہنے کے علاوہ ڈپٹی کمشنر محمد علی حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہر جمعہ کو کھلی کچہری بھی لگاتے ہیں جس میں لوگوں کی شکایات و مسائل سنے جاتے ہیں۔ ان کا یقین ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی حد تک ایک عام سائل کی خدمت کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے کیونکہ اگر کسی بے وسیلہ شخص کا سرکاری محکمے سے متعلقہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے تو اس سے زیادہ خوشی کی اورکیا بات ہو سکتی ہے وہ عام غریب سائل کے ساتھ بھلائی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کیا ہے اس سلسلے میں ضلعی سطح کے محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے اس انقلابی اقدام کے ثمرات عوام کوحاصل ہو سکیں۔

وہ سرکاری اداروں و محکموں کی سروسز کے معیار میں اضافہ و تیزی لانے کے مشن پر گامزن ہیں اسی مقصد کے لئے مختلف محکموں کا اچانک معائنہ کرکے افسران و سٹاف کی حاضری‘سرکاری امور نپٹانے کی حکمت علی اور موخر سرکاری کاموں کو بھی باقاعدگی سے چیک کر رہے ہیں جس کی بدولت ضلع کی سرکاری محکموں میں حاضری وکارکردگی میں بہتری آئی ہے کیونکہ اگر افسران وسٹاف صبح وقت پر دفتر آئیں تو سرکاری امور نمٹانے میں لا محالہ تیزی آئے گی۔

فائلیں زیر التواء نہیں رہتیں۔ ڈپٹی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعدحالات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے انہیں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا چارج بھی دے دیا جس سے انہیں اس ادارہ کی تطہیر و اصلاح کے مواقع بھی ملے۔ شہری ترقی و خوبصورتی‘ عوامی خدمت اور دیگر متعلقہ سرکاری امور میں ایف ڈی اے کی بہتری کارکردگی نظر آرہی ہے۔ کام چوروں اور غفلت شعار ملازمین کے لئے سخت گیر ہونا اور محنتی اور فرض شناس و دیانتدار ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا بہترین منتظم ہونے کی علامت ہے اور یہ انتظامی خوبیاں ڈپٹی کمشنر محمد علی میں پائی جاتی ہیں جو ایک باصلاحیت و پرعزم آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اور بااخلاق انسان بھی ہیں۔ وہ ضلع کے انتظامی و ترقیاتی معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے فیصل آباد کے مسائل کو مختصر وقت میں پہچانا اور مختلف محکموں کی کارکردگی کی جلد جانچ مکمل کی۔

وہ کینال روڈ پر کشمیر پل انڈر پاس کی تیز رفتار تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ آتے ہی ڈبل شفٹ میں تعمیراتی کام شروع کرایا اور اب تکمیل میں واضح پیش رفت نظر آرہی ہے۔ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ اور گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر مکمل کرنے سمیت دیگرمنصوبوں کے لئے پائیدار و جامع پلاننگ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ضلع کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے نئے عزم سے پروگرام شروع کئے ہیں۔

تحصیلوں کا دورہ کرکے عوامی خدمت کے منصوبوں اور انتظامات معاملات کو چیک کر رہے ہیں۔ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچانے کے لئے جامع پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں قیمتوں کوچیک کرنے کے لئے خود بازاروں کا رخ کرتے ہیں جبکہ صبح سویرے سبزی منڈیوں میں جا کر نیلامیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔فیصل آباد (سابق لائلپور) کے تشخص‘ تہذیب و ثقافت اور تاریخی ورثہ کواجاگر کرنے کے لئے بہتر منصوبہ بندی زیر عمل ہے اس مقصد کے لئے فیصل آباد کی تاریخی عمارتوں و دیگر ثقافتی ورثہ کا دورہ کرکے ماہرین آثار قدیمہ کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ ا

نسداد ڈینگی‘ انسداد سموگ و متعدی امراض پر قابو پانے‘ شعبہ صحت و تعلیم کی کارکردگی چیک کرنے‘ محنت کشوں‘ تاجروں کے مسائل حل کرنے‘ امن کمیٹیوں کو متحرک رکھنے‘ میڈیا سے رابطہ‘ امن و امان برقرار رکھنے‘ ترقیاتی سکیموں کی منظوری اور تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لینے اور دیگر ہمہ نوعیت کے انتظامی امور اور محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ عوامی بہبود و ترقی کے لئے حکومت پنجاب کی ہمہ جہت پالیسیوں پر عمدرآمد کرانے کے لئے ہمہ وقت متحرک رہتے ہیں اور کوئی لمحہ بھی ضائع کئے بغیر عوام کی خدمت کے لئے سرگرم رہنے والے ڈپٹی کمشنر محمد علی کو ضلع فیصل آباد کے لئے بہترین انتخاب کہا جا سکتا ہے جنہیں انتظامی معاملات پر مکمل کمانڈ اور کنٹرول حاصل ہے۔ ان کی شاندار کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »