سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ شروع ہوگئی

سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ شروع ہوگئی

سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ شروع ہوگئی

لاہور( آن لائن)سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ شروع ہوگئی۔ قذافی سٹیڈیم میں

لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان میدان سج گیا۔لاہور قلندر کی ٹیم میں

ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فیضان کی جگہ فرزان کو شامل کیاگیاہے جبکہ ملتان سلطان

نے عمران طاہر، شاہد آفریدی اورسہیل تنویر کوآرام دیاہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ ہدف کے تعاقب

میں ان کا ریکارڈ اچھا ہے اس لئے ٹاس جیتنے کے باوجود پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ سلطانز کو کم سے کم سکورپر روکیں۔دوسری

جانب ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کہتے ہیں کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا

فیصلہ کرتے اوراب میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا

فیصلہ کیا ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر ، دلبر حسین ، بین ڈنک

، فخر زمان ، حار ث روف ، مجاہد علی ، کرس لین ،محمد حفیظ ، سمت پٹیل ، راجہ فرزان

، سلمان بٹ ، شاہین آفریدی ، عثمان شنواری ، ڈین ویلاس، ڈیوڈ وائس ،پراسانا شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان شان مسعود، موئن علی ، اسد شفیق ، فابین ایلن ،

بلاول بھٹی ، روی بوپارہ ،، جنید خان ، خوشدل خان ، وین میڈسن ، محمد الیاس ،

محمد عرفان ، روحیل نذیر ، ریلی رسووو، عثمان قدیر ، جیمز وینس، ذیشان اشرف شامل ہیں۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »