کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں 105 اموات، 1 لاکھ 85 ہزار 34 متاثر

کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں 105 اموات، 1 لاکھ 85 ہزار 34 متاثر

کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں 105 اموات، 1 لاکھ 85 ہزار 34 متاثر

کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں 105 اموات، 1 لاکھ 85 ہزار 34 متاثر

لاہور: (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 695 ہوگئی 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 68 ہزار 308، سندھ میں 71 ہزار 92، خیبر پختونخوا میں 22 ہزار 633، بلوچستان میں 9 ہزار 587، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 326، اسلام آباد میں 11 ہزار 219 جبکہ آزاد کشمیر میں 869 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 26 ہزار 761 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 599 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 73 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 695 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 495، سندھ میں ایک ہزار 103، خیبر پختونخوا میں 843، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22، بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 22 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »