فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات پرسمارٹ لاک ڈاؤن/ دفعہ 144 اور انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1803 دکانیں،48،انڈسٹریز،5618ٹرانسپورٹس سیل

فیصل آباد.حکومت پنجاب کی ہدایات پرسمارٹ لاک ڈاؤن/ دفعہ 144 اور انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع میں گذشتہ 18 روز کے دوران 1803 دکانیں،48،انڈسٹریز،5618ٹرانسپورٹس سیل کی چکی ہیں جبکہ سنگین خلاف ورزی پر 8دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے علاوہ حکومتی ہدایات کی عدم تعمیل پر دکانداروں کو 81لاکھ 17ہزار 700 روپے جرمانہ،21443 وہیکلز کے چالان اور 5317 کو معمولی شکایات پر وارننگ دی گئی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ڈویژنل کمشنر عشرت علی کی زیر صدارت انسداد کورونا اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی۔آرپی او راجہ رفعت مختار،محکمہ صحت اورپاک آرمی کے افسران بھی موجودتھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کے علاج معالجہ پرمامور ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف کی صحت کا ہر ممکن خیال رکھا جائے اورانہیں حفاظتی سازوسامان وکٹس کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔وائس چانسلر نے کورونا ٹیسٹ کی صورتحال پر بریفنگ دی

admin

leave a comment

Create Account

Log In Your Account

کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »