امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار، ہسپتال داخل

امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار، ہسپتال داخل

امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار، ہسپتال داخل

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ امیتابھ بچن نے خود بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیا۔

اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلق حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

امیتابھ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔

انھوں نے درخواست کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دس دنوں سے میرے قریب تھے وہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کو کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »