پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیوٹ ھاسپٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیوٹ ھاسپٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیوٹ ھاسپٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

فیصل آباد(شوکت وٹو سے)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیوٹ ھاسپٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر طفیل محمد، ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر رائے عارف ، ڈاکٹر صولت نواز ، ڈاکٹر عبدالستار قریشی اور ڈاکٹر عاطف تنویر سمیت دیگر

عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ماحولیات آلودگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی پرائیوٹ ہسپتال کو بلیک میل کرنے کے رویہ کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات صرف رشوت

لینے اور ذاتی مفادات کی خاطر اسپتالوں کے خلاف ایسے اقدامات کر رہا ہے۔ ڈاکٹرز کمیونٹی کو جان بوجھ کر تنگ کیا جا رہا ہے ضلعی محکموں نے ڈاکٹرز کو آسان حدف سمجھ لیا ہے۔ اگر ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو وباء کے باوجود

ڈاکٹرز کے پاس ہڑتال کا آپشن موجود ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال کا ھاسپٹل بغیر کسی وجہ کے بند کرنے پر وہ شدید احتجاج کرتے ہیں۔ اس سے ڈاکٹرز کمیونٹی میں سخت تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایک طرف ڈاکٹرز کرونا کے

خلاف لڑتے ہوئے اپنی اور اپنے خاندان کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں اور بہت سے ڈاکٹر جان دے چکے ہیں دوسری جانب محکمہ ماحولیات کے افسران ان کے خلاف ہی کارروائی کر رہے ہیں۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »