کی سلامتی و استحکام کے لیے محب وطن قوتیں متحد ہو کر کام کریں پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر محمد آصف رضا قادری

کی سلامتی و استحکام کے لیے محب وطن قوتیں متحد ہو کر کام کریں پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر محمد آصف رضا قادری

کی سلامتی و استحکام کے لیے محب وطن قوتیں متحد ہو کر کام کریں پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر محمد آصف رضا قادری

  فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)ملکی سلامتی و استحکام کے لیے محب وطن قوتیں متحد ہو کر کام کریں۔ ملکی نازک صورتحال میں تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کو سر جوڑ کر

بیٹھناہو گا۔ مشترکہ حکمت عملی اور مفاہمت کے ذریعے بے شمار مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ سیاسی و مذہبی تناؤ ملک پاکستان کے لیے شدید خطرات پیدا کررہا ہے۔ ان

خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر محمد آصف رضا قادری نے راجہ سلیم عابد سیفی سے ملاقات کے دوران اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی

ونظریاتی سرحدوں کی حفاظت محب وطن جماعتوں کا وطیرہ رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان اب تک کسی قومی ایجنڈے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ پاکستان میں اندرونی و بیرونی

سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں صف بندی کرنا ہو گی۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی سیاسی جماعت نے اپنے ایجنڈے میں جگہ نہیں دی۔ عوام ملک پاکستان کو

ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں تو باصلاحیت اور ایماندار نمائندوں کو منتخب کریں۔ موجودہ حساس اور سنگین صورتحال میں عوام پر متحد رہنے کی

کڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کی سالمیت کے لیے قرآن و سنت کے راستے پر چلنا ہو گا۔احیائے دین کے لیے دنیا بھر کے مسلمانوں کی

نظریں پاکستان پر ہیں۔سیاسی و مذہبی سرگرمیاں ذاتی مفادات اور دشمنیوں میں الجھ چکی ہیں۔ مفادات سے بالاتر ہو کر محب وطن شخصیات اور قوتوں کا ساتھ دیں گے۔ اس

موقع پر راجہ سلیم عابد نے کہ پاکستان سنی تحریک کی اسلام اور عوام کے دفاع کے لیے قربانیاں لامحدود ہیں۔ محب وطن جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا باعث فخر ہے۔

ملک پاکستان کی محبت اور خدمت ہمارے آباؤ اجداد کی وراثت ہے۔ سیاست کو صرف عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان سنی تحریک کے شانہ بشانہ

اسلامی و عوامی حقوق کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر سٹی صدر حافظ محمد یاسر مدنی، عرفان قادری و دیگر بھی موجود تھے

 

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »