فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کورونا کے دوران الائیڈ ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام دینے والی سینکڑوں نرسز کا اعزازیہ سے محروم رہ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا

فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کورونا کے دوران الائیڈ ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام دینے والی سینکڑوں نرسز کا اعزازیہ سے محروم رہ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا

فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کورونا کے دوران الائیڈ ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام دینے والی سینکڑوں نرسز کا اعزازیہ سے محروم رہ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا

فیصل آباد(خبرنگار خصوصی )فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کورونا کے دوران الائیڈ ہسپتال میں ڈیوٹی سر انجام دینے والی سینکڑوں نرسز کا اعزازیہ سے محروم رہ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا کے دنوں میں کورونا وارڈز میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے میڈیکل عملے کے لیے سپیشل الاونس کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ڈاکٹرز نے ملی بھگت کرکے اپنی لسٹیں پاس کروا لی ہیں اور نرسز کی لسٹیں ردی کی نذر کر دی گئی ہیں اور کئی روز گزرنے کے باوجود کورونا ڈیوٹی کرنے والی 200 کے قریب نرسز کی لسٹوں پر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے سائن نہیں کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے نرسز میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے واضح رہے کہ نرسز نے کورونا ڈیوٹی کے دوران عملے کی کمی کی وجہ سے اضافی ڈیوٹی سر انجام دی تھی نرسز کو دس دن ڈیوٹی اور 15 دن چھٹی دینے کے ایس او پیز بنائے گئے تھے۔ لیکن نرسز کو ہفتہ وار چھٹی کے علاوہ کوئی دوسری چھٹی نہیں دی گئی اور اب کورونا الاونس بھی نہیں دیا جا رہا جس کی وجہ سے متاثرہ نرسز نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے نرسز کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بروقت اعزازیہ نہ ملا تو یہ احتجاجی راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائیں گی۔ اس حوالہ سے میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران کا کہنا ہے کہ جلد ہی الاونس دے دیا جائے گا۔ اس کے لیے کاغذی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »