مفتی عابد جلالی رحمتہ اللہ علیہ کی دینی، ملی اور قومی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا

مفتی عابد جلالی رحمتہ اللہ علیہ کی دینی، ملی اور قومی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا

مفتی عابد جلالی رحمتہ اللہ علیہ کی دینی، ملی اور قومی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا

مفتی عابد جلالی رحمتہ اللہ علیہ کی دینی، ملی اور قومی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے اسلامی اور ایمانی منشور کو پھیلانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ مفتی عابد جلالی رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیشہ باطل نظریات کے مقابلے میں حق کے پرچم کو بلند کیا۔ باطل قوتوں کی سرکوبی کے لیے علماء حق کا دست بازو بن کر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر محمد آصف رضا قادری نے ”مفتی عابد جلالی رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیتی اجلاس سے“ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح عقائد و اصلاح اعمال کے لیے مفتی عابد جلالی رحمتہ اللہ کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے لیے آپ کی خدمات گراں قدر ہیں۔ علما و مشائخ متحد ہو کر ملک پاکستان کو سنوارنے اور بچانے کے لیے میدان عمل میں آئیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے علماء و مشائخ کو سرگرم ہونا ہو گا۔ عوام نے ہمیشہ علما ء حق سے اپنے اعتما د اور محبت کا اظہا ر کیا ہے۔ ملک پاکستان میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے مزید جد و جہد کی ضرورت ہے۔ اعتقادی و نظریاتی شناخت کے تحفظ کے لیے علما ء کی قربانیاں بے شمار ہیں۔ حکومت کا علماء اہلسنت کے ساتھ یکطرفہ رویہ فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے۔ ملکی حالات کسی اندرونی و بیرونی انتشار کے متحمل نہیں ہیں۔ پرامن اور محب وطن اہلسنت و جماعت نے ملکی سلامتی و استحکام کے لیے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ محب وطن جماعتوں اورعلماء حق سے نامناسب سلوک کرنا شدید انتشار کا باعث بنے گا۔ حکومت ملک پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے علماء و مشائخ سے رہنمائی لے۔ تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بیرونی سازشوں پر اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی۔ اسلام و پاکستان دشمن عناصر کا محاسبہ ہر محاذ پر ناگزیر ہو چکا ہے۔ اختلافات کو بھلا کر ملکی مفادات کے لیے محب وطن قوتوں کو متحد ہو جانا چاہیے

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »