کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں: سپریم کورٹ کا کے الیکٹر ک کیخلاف مقدمات درج کرنیکا حکم

کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں: سپریم کورٹ کا کے الیکٹر ک کیخلاف مقدمات درج کرنیکا حکم

کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں: سپریم کورٹ کا کے الیکٹر ک کیخلاف مقدمات درج کرنیکا حکم

کراچی: (آن لائن ) سپریم کورٹ نے کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سی ای او مونس علوی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کے الیکٹرک کا آڈٹ بھی کیا جائے۔

 چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل کے الیکٹرک نے عدالت کو بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بجلی چوری ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ یہ بتانے آئے ہیں کہ لوڈشیڈنگ چوری کی وجہ سے ہو رہی ہے، اب تک بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔

چیف جسٹس نے کہا آئندہ آپ کے منہ سے یہ بات نہ سنوں، شہر میں ایک منٹ کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، میں ابھی کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرتا ہوں، چئیرمین نیپرا بتائے کے اس کا متبادل کیا ہے جس پر چئیرمین نیپرا نے کہا میں صورت حال دیکھ کر عدالت کو آگاہ کر سکتا ہوں۔

چیف جسٹس نے چیئرمین نیپرا سے سوال کیا آپ کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے، نیپرا نے جواب دیا کارروائی کرتے ہیں لیکن کے الیکٹرک نے سٹے حاصل کر رکھے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا آپ سارا ریکارڈ لے کر آئیں ہم سٹے ختم کر دیتے ہیں، کرنٹ سے مرنے والوں کی مالی مدد کیسے کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے ماسٹر جس طرح آپ لوگوں کو ڈیل کرتے ہیں ویسے ہی آپ شہریوں کو ڈیل کرتے ہیں، بجلی بند نہیں ہوگی اگر ہوگی تو آپ کے گھروں اور دفاتر کی ہوگی۔

عدالت نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے کہا آپ لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، کام نہیں کرنا، تمام وصولیاں کراچی والوں سے کرلی گئیں، کے الیکٹرک کا مکمل آڈٹ ہونا چاہیئے، پتہ چلے کیا کمایا، جہاں جہاں غفلت ہے، مقدمات درج کیے جائیں۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »