حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری اور ملازموں کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کر دی

حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری اور ملازموں کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کر دی

حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری اور ملازموں کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی حکومت نے مالی کفایت شعاری پالیسی کے تحت مالی سال 2020-21کے دوران تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں نئی گاڑیوں کی خریداری،ملازمتوں کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔

 وزارتوں و ڈویژنوں میں نئی گاڑیوں اور نئی آسامیوں کی ناگزیر ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ(اخراجات)کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں و ڈویژنوں اور ان کے ماتحت ڈیپارٹمنٹس میں افسران کے اخبارات و جرائد پر بھی پابندی ہوگی اور صرف مجاز افسران کو ایک اخبار یا میگزین لینے کی اجازت ہوگی۔ موٹر سائیکل کے علاوہ تمام اقسام کی گاڑیوں کی خریداری اور نئی اسامیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »