تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کے لیے متحد ہوگئے

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کے لیے متحد ہوگئے

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کے لیے متحد ہوگئے

کراچی:  تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم شہر کی ترقی کے لیے متحد ہوگئے، مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کر لیا۔

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، شہر کی قسمت بدلنے کیلئے پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ایک پیج پر آ گئے۔ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی مراد علی شاہ، سعید غنی، ناصر شاہ نے شرکت کی۔ اسد عمر، علی زیدی اور وسیم اختر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں نے اختلافات ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کراچی والوں کو مسائل سے نجات دلانے کا مشن، بڑے معاملے پر بڑی سوچ بچار ہوئی۔

وزیراعظم نے کراچی کے حوالے سے جلد آئینی اور قانونی حل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ٹاسک ملنے کے بعد وزارت قانون نے کام شروع کر دیا۔ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے کراچی کو اس وقت بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے جس میں بارش کے بعد پانی کی نکاسی کا مسئلہ سرفہرست ہے جبکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، بجلی کی لوڈشیڈنگ، خستہ حال سڑکیں پینے کا صاف پانی، انفراسٹرکچر، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور دیگر معاملات حل طلب ہیں۔ ان معاملات کے بہتر ہونے سے شہر قائد کی خوشحالی کا سفر شروع ہو سکے گا۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »