” ایف بی آر سختی سے یہ کام کرے” وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کردیں

” ایف بی آر سختی سے یہ کام کرے” وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کردیں

” ایف بی آر سختی سے یہ کام کرے” وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد (ویب ڈسک ) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں اشیائے خوردونوش باالخصوص گندم ، آٹا ، چینی ، مکئی ، میدہ ، پولٹری ، تازہ پھل ، سبزیاں اور مویشیوں کی قلت کا سخت نوٹس لے لیا

اور ایف بی آر کو ہدایت جاری کی کہ اشیائے خوردو نوش کی بیرون ملک اسمگلنگ کو سختی سے روکا جائے۔

فیڈرل بورڈآف ریونیو نے پاکستان کسٹمز کو کھانے پینے کی اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
 ترجمان ایف بی آر نے جمعہ کوبتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز اسلام آباد، چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان کوئٹہ اور چیف کلکٹر کسٹمز نارتھ اسلام آباد کو وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کی تعمیل میں کھانے کی اشیاءکی ملک سے باہرا سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کووڈ 19 سمگلنگ روک تھام آرڈینینس 2020 بھی متعارف کرایا ہے تا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو با اختیار بنا کرا سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے

۔ ایف بی آر نے مزید ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز اسمگلنگ با لخصوص کھانے کی اشیاءکی سمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے

اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر برآمدی اشیاءکی کلیرنس کے وقت ہوشیار رہیں۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »