ریسکیو 1122لیہ9اور 10 محرم الحرام کے دوران تما م عملہ 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم، ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ۔ ڈاکٹر سجا د احمد

ریسکیو 1122لیہ9اور 10 محرم الحرام کے دوران تما م عملہ 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم، ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ۔ ڈاکٹر سجا د احمد

ریسکیو 1122لیہ9اور 10 محرم الحرام کے دوران تما م عملہ 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم، ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ۔ ڈاکٹر سجا د احمد

لیہ ( سٹاف رپورٹر  )ریسکیو 1122لیہ آفس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیر صدارت تما م شعبہ جات کے انچارج صاحبان کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا گیاجس میں محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جسکا مقصد محرم الحرام کی مجالس اور جلسوں پر سٹاف کو محرم ڈیوٹی پر تفصیلی آگاہ کرنا تھا۔ جس میں ریسکیو 1122لیہ کاسٹاف کے علاوہ ریسیکو 1122لیہ سے تربیت یافتہ ریسکیو محافظ بھی ایمبولینسز، فائر کی گاڑیوں کے ہمراہ امام بارگاہوں، جلسوں، جلوسوں اور مجالس پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا گہانی صورتحال میں متاثرین اور ماتمی جلوسوں کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے اور ان کی بروقت ہسپتالوں میں منتقلی کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122لیہ 9اور 10محرم کو 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر سجاد احمد نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے مرتب کئے گئے ایمرجنسی پلان کے تحت تمام ریسکیوعملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید یہ بتایا کہ ڈسٹرکٹ لیہ میں امامیہ سکاؤٹس کوبھی ابتدائی طبی امدادکی مکمل ٹریننگ دے دی گئی ہے جو کسی بھی ایمر جنسی کی صورتحال میں عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کریں گے اور جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 لیہ کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24گھنٹے ہر دم تیار ہیں، انہوں نے عام عوام سے اپیل کی ہے کہ ریسکیو 1122کو ایمرجنسی کی صورتحال میں راستہ مہیا کرتے رہیں تاکہ بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے اور قیمتی جانوں کے ضیا ع سے بچاجا سکے۔ مزید انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں ایمرجنسی نمبر نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو آفس کنٹرول روم کا 0606-920091 نمبر ڈائل کریں

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »