فیصل آباد۔ الائیڈ ہسپتال کے قریب واقع الخدمت لیب فیصل آباد میں جعلی رپورٹس اور زائدالمعیاد کٹس کے استعمال کا معاملہ

فیصل آباد۔ الائیڈ ہسپتال کے قریب واقع الخدمت لیب فیصل آباد میں جعلی رپورٹس اور زائدالمعیاد کٹس کے استعمال کا معاملہ

فیصل آباد۔ الائیڈ ہسپتال کے قریب واقع الخدمت لیب فیصل آباد میں جعلی رپورٹس اور زائدالمعیاد کٹس کے استعمال کا معاملہ

فیصل آباد(شوکت وٹو سے) الائیڈ ہسپتال کے قریب واقع الخدمت لیب فیصل آباد میں جعلی رپورٹس اور زائدالمعیاد کٹس کے استعمال کا معاملہ،انتظامیہ نے قصوروار ڈاکٹر کو بچانے کے لئے چھوٹے عملے کو نوکری سے

فارغ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 23 جون کو اسسٹنٹ کمشنر سید ایوب بخاری اور ڈرگ انسپکٹر خالد کو اطلاع ملی کہ الخدمت لیبارٹری فیصل آباد میں زائد المعیاد کٹس استعمال ہو رہی ہیں اور ڈاکٹر

گھر بیٹھ کر مریضوں کی جعلی رپورٹ بنا رہا ہے۔جس پر ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے لیب کو سیل کر دیا گیا۔ یہ لیباٹری ایک سیاسی جماعت کے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ جماعت نے امیر جماعت جماعت

اسلامی فیصل آباد عظیم رندھاوا کو بھی معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی۔ ضلعی امیر نےمعاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ میں بتایا کہ اس سارے

معاملے میں لیب پتھالوجسٹ ڈاکٹر مبشر رزاق،لیب منیجر کنزا،صدر ڈاکٹر ندیم سرور ۔سیکرٹری غلام عباس قصور وار ہے۔لیکن ڈاکٹر ندیم سرور جو لیباٹری کے صدر ہیں انہوں نے جماعت کے فیصلے

کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے نچلے عملے کے پندرہ سے زائد لوگوں کو گھر بھیج دیا۔ جس سے ملازمین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر

ان کو نوکری پر بحال نہ کیا گیا تو وہ شدید احتجاجی راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائیں گے

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »