وزیراعلیٰ پنجاب کا نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی جلد نکاسی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی جلد نکاسی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی جلد نکاسی کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واسا حکام کو نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیدیا، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واسا حکام اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے۔ پانی کے نکاسی کے کام میں تساہل برداشت نہیں۔ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو خود فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے۔

admin

leave a comment

Create Account



Log In Your Account



کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے COVID-19

کورونا وائرس کا مرض بنیادی طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے جب وہ کھانسی کرتے ہیں یا چھینک کرتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی پھیلتا ہے جب کوئی شخص کسی ایسی سطح یا چیز کو چھوتا ہے جس پر وائرس ہوتا ہے ، پھر ان کی آنکھوں ، ناک یا منہ کو چھوتا ہے۔ احتیات اگر آپ کے پاس ہلکے علامات ہیں ، تب تک گھر میں ہی رہیں جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں۔ آپ اپنی علامات کو دور کرسکتے ہیں اگر آپ: آرام کرو اور سو جاؤ گرم رکھیں زیادہ پانی پیئو گلے کی سوزش اور کھانسی کو کم کرنے میں مدد کے لئے کمرے میں ہیمڈیفائر استعمال کریں یا گرم شاور لیں

Translate »